Welcome to

Department of Urdu

تہذیبی اور معاشرتی علوم کو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں اس لئے اہمیت دی جاتی ہے کہ انسانی اقدار اور روحانی تربیت میں ان کا خاص کردار ہو تا ہے ۔ان علوم کو ادب و شاعری کی مدد کے بغیر سمجھنا مشکل ہو تا ہے ۔اس لئے انگریزی اور اردو ادب کی تعلیم و تربیت ہر یونیورسٹی کی نہ صرف ضرورت ہوتی ہے ۔بلکہ ان کے ذریعے دوسرے علوم کو تحقیق میں معاونت ملتی ہے ۔اس لئے یونیورسٹی آف لاہور نے انگریزی زبان و ادب کے شعبے کے ساتھ اردو زبان و ادب کے شعبے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگرچہ ملک میں بے شمار یونیورسٹیوں اور کالجوں کی سطح پر اردو زبان و ادب کی تعلیم پی ایچ ڈی کی سطح پر موجو د ہے ۔لیکن ان کا تحقیقی معیار کئی جگہوں پر سوالیہ نشان ہے۔ اس کی وجہ سے یونیورسٹی آف لاہور نے اس شعبے کی سربراہی ڈاکٹر اصغر نڈیم سید کے سپرد کی ہے جو عالمی اردو دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ جنہوں نے دنیا بھر میں ادب کی کانفرنسوں میں نہ صرف شرکت کی ہے بلکہ تحقیق کے میدان کے بڑے سکالرز کا تعاون حاصل ہے ۔جن میں ڈاکٹر گوپی چند نارنگ ۔شمیم حنفی ۔شمس الرحمان فاروقی شامل ہیں۔دنیا بھر کے سکالرز اور یونیورسٹیاں ان سے تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

Prospectus
Admission Guide
Fee Guide